سعودی عرب اور آذربائیجان کے درمیان کلائمنٹ ایکشن میں تعاون پر تبادلہ خیال

image

جدہ ۔29مارچ (اے پی پی):سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے جدہ میں آذربائیجان کے وزیرماحولیات اور قدرتی وسائل مختار بابا ئیف سے ملاقات کی۔

ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرا نےکلائمنٹ ایکشن کے شعبے میں تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن اور پیرس معاہدے کے فریم ورک اور اصولوں کے حصول کے لئے مل کر کام کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

موسمیاتی تبدیلی کےا ثرات سے نمنٹے کے لیے مملکت کی کوششوں اور اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔واضح رہے کہ کوپ 29 کانفرنس رواں سال نومبر میں باکو میں ہورہی ہے۔ آذربائیجان کے وزیر ماحولیات کانفرنس کے صدر ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.