پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا، تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کا شیڈول جاری

image
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے دورے کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال نومبر میں وائٹ بال سیریز کے لیے آسٹریلیا کا دورہ  کرے گی جس میں تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز شامل ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق چھ میچز کی سیریز 4 سے 18 نومبر کے درمیان آسٹریلیا کے چھ مقامات پر کھیلی جائے گی۔ تمام ون ڈے میچز دن اور رات میں ہوں گے جبکہ تینوں ٹی 20 میچز رات کو کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں، دوسرا ون ڈے 8 نومبر کو ایڈیلیڈ میں اور تیسرا 10 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

Fixtures announced for Pakistan tour of Australia

November 2024ODIs and T20Is

More details: https://t.co/UB7dVqQZnE#AUSvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/7534BTgMkr

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 26, 2024

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز 14 نومبر سے برسبین میں ہوگا، جبکہ دوسرا ٹی 20 16 نومبر کو سڈنی اورآخری 18 نومبرکو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے آخری بار آسٹریلیا میں 2016 میں ون ڈے سیریز کھیلی تھی جس میں آسٹریلیا کی ٹیم کامیاب رہی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.