سونا 2700 روپے مہنگا ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 23 ہزار 900 ہو گئی

image

سونے کی قیمت میں اتار چڑھائو جاری ، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ایک بار پھر قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2700 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 23 ہزار 900 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2315 روپے اضافے سے 1 لاکھ 91 ہزار 958 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ، پاکستان میں سستا ہو گیا

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 29 ڈالر کے اضافے کے بعد 2115 ڈالر فی اونس پر آ گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔دوسری جانب سونے کے برعکس چاندی کی قیمت 2600 روپےفی تولہ پر مستحکم ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.