بیوی کو بہت خوش رکھوں گا.. لڑکی کی تلاش میں رکشہ چلانے والے کا انوکھا اقدام! رکشے کے ساتھ کیا کیا؟ دیکھیں ویڈیو

image

"اب شادی کرنا اتنا آسان نہیں ہے. ایسا لگتا ہے شہر کے ایک آدمی کے لئے تو یہ بالکل ناممکن ہے اور وہ آدمی میں ہوں. مجھے مذہب یا ذات پات سے کوئی سروکار نہیں لیکن یہاں لڑکیاں اتنی کم ہیں کہ مجھے کوئی لڑکی نہیں مل رہی جس سے شادی کروں"

یہ کہنا ہے بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے دیپندرا راٹھور کا جن کی عمر 29 برس ہے اور پیشے کے لحاظ سے وہ رکشہ ڈرائیور ہیں.

دیپندرا کی عجیب و غریب بات یہ ہے کہ شادی کے لئے لڑکی ڈھونڈنے کی خاطر انھوں نے اپنی تمام تفصیلات جیسے کہ نام، تعلیمی قابلیت، بلڈ گروپ اور قد وغیرہ رکشے پر لکھوالی ہیں اور ساتھ ہی رابطے کے لیے اپنا نمبر بھی دیا ہے. دیپندرا کہتے ہیں کوئی بھی لڑکی ان سے شادی کے لئے رجوع کرسکتی ہے. وہ اپنی بیوی کو بہت خوش رکھیں گے.

دیپندرا کے ماں باپ کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے نے شادی کے لئے میرج بیورو سے بھی رابطہ کیا لیکن لڑکی نہیں ملی. اب وہ دونوں بوڑھے ہوچکے ہیں اور عبادت میں مصروف رہتے ہیں اس لئے وہ بیٹے کے لڑکی ڈھونڈنے کے اس منفرد طریقہ کار سے خوش ہیں. امید ہے جلد ہی ان کی بہو مل جائے گی.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.