پاکستان میں ایکس(سابقہ ٹویٹر) کی سروس بحال ہونا شروع

image

پاکستان بھر میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر )کی سروس بحال ہونا شروع گئی۔

ملک بھر میں ایکس کی سروس تقریبا 41 گھنٹوں بعد دوبارہ بحال ہونا شروع ہو گئی ہے، مختلف شہروں کے صارفین کا کہنا ہے کہ اب ایکس تک انہیں رسائی مل رہی ہے، یاد رہے کہ ہفتے کی رات 9 بجے سے ایکس ڈاؤن ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے صارفین کو ایکس پر پوسٹ کر نے اور دیکھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

آزاد حیثیت سے الیکشن جیتنے والے مزید دو ارکان ن لیگ میں شامل ہو گئے

پاکستان میں ایکس کی سروس کے ڈاؤن ہونے کے حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آسکی ہے تاہم 2 دن کے بعد ملک بھر میں اب سروس بحال ہو گئی ہے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.