پاکستان میں ابھی تک جے این ون اومی کرائون کا کوئی کیس نہیں رپورٹ ہوا ،ڈاکٹر ندیم جان

image

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ابھی تک جے این ون اومی کرائون کا کوئی کیس نہیں رپورٹ ہوا ،کچھ ممالک میں کورونا کا ایک نیا ویرئینٹ جے این ون اومی کرائون رپورٹ ہوا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزارت صحت مسلسل صورتحال کی مانیٹرنگ کر رہی ہے، یہ اومی کرائون کا ذیلی وائرس ہے، کچھ ممالک میں پایا گیا۔پاکستان میں ابھی تک جے این ون کا کوئی کیس نہیں رپورٹ ہوا ،

اس ویریینٹ کے پاکستان میں پھیلنے کا خطرہ بہت کم ہے لیکن احتیاط ضروری ہے ۔ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کی سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہے ہیں ۔انٹر نیشنل ایئر پورٹس کے داخلی اور خارجی راستوں پر موثر سکریننگ کا نظام موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت صحت نے صوبائی اور علاقائی صحت کے اداروں کو ٹیسٹنگ بڑھانے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔سردیوں میں کووڈ یا فلو جیسی بیماریوں کے پھیلائو سے بچنے کے لیے ماسک کا استعمال کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.