اب چائے میں ایک نہیں دو چمچ ڈالیں ۔۔ ڈالر پر کنٹرول کے بعد چینی کتنی سستی ہوگئی؟

image

ملک میں ڈالر کی قیمت پر کنٹرول اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بھرپور کارروائیوں کے بعد شہر قائد میں چینی کی قیمت میں کمی آگئی، کمشنر کراچی نے چینی کی قیمت 130 روپے کلو مقرر کردی۔

کراچی میں گزشتہ دنوں چینی کے نرخ 160روپے سے بھی تجاوز کرگئے تھے تاہم ڈالر کی قیمت میں کمی اور ذخیرہ اندوزں سے بڑی مقدار میں چینی کی بازیابی کے بعد شہری انتظامیہ نے چینی کی نئی قیمت مقرر کردی ہے۔

ستمبر سے ملک میں جاری کریک ڈائون کے دوران آٹے اور چینی کی بڑی مقدار برآمد کرکے تحویل میں لی جاچکی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اس حوالے سے کمشنر کراچی سلیم راجپوت نے ہول سیل میں چینی کی قیمت 123 روپے کلو مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں چینی کی قیمت 130 روپے کلو مقرر کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں مہنگائی پر کنٹرول کیلئے شہری انتظامیہ پوری طرح متحرک ہوچکی ہے اورکمشنر کراچی کی سخت احکامات کے بعد شہر قائد میں  گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے جس کے تحت شہر کے مختلف اضلاع میں گرانفروشوں کیخلاف جرمانے اور دکانیں سیل کرنے کے اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.