کیا اسٹیٹ بینک 10 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ جاری کرنے والا ہے ۔۔ وائرل تصویر کی حقیقت کیا ہے؟

image

پاکستان میں پانچ ہزار کے نوٹ کے بعد اب 10 ہزار کے کرنسی نوٹ کے اجراء کے حوالے سے خبریں زیر گردش، سوشل میڈیا صارفین نے 10 ہزار کا نوٹ بھی ڈھونڈ نکالا۔

سوشل میڈیا پر 10 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کی زیر گردش تصویر کے حوالے سے صارفین کا دعویٰ ہے کہ اسٹیٹ بینک اب 10 ہزار روپے مالیت کا نیا کرنسی نوٹ جاری کرنے والا ہے۔

10 ہزار روپے کا نیا کرنسی نوٹ جاری ہونے کی افواہیں 2018 میں بھی منظر عام پر آئی تھیں۔کرنسی نوٹ کی اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی معیشت کی زبوں حالی اور روپے کی گرتی ہوئی قدر کے حوالے سے بھی افسوس کا اظہار کیا۔

حقیقت میں یہ نوٹ جعلی ہے اور اسٹیٹ بینک کا 10 ہزار کا نوٹ جاری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔اس نوٹ پر گورنر اسٹیٹ بینک کا نام یاسین انور درج ہے جو 19 اکتوبر 2011 سے 31 جنوری 2014 تک اسٹیٹ بینک کے گورنر رہے جبکہ اسٹیٹ بینک کے موجودہ گورنر جمیل احمد ہیں۔

اس حوالے سے جب اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ 10 ہزار روپے مالیت کا کوئی نیا کرنسی نوٹ جاری نہیں کیا جارہا، عوام ایسی افواہوں پر کان نہ دھریں اور اس طرح کی خبروں کی تصدیق کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو وزٹ کریں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.