میرا کے شوہر نے اسے 50 ہزار ڈالر دے کر اسپتال سے چھٹی دلوائی ۔۔۔ سسر نے دعویٰ کر دیا

image

اداکارہ میرا کو کچھ روز قبل امریکہ میں پاگل خانے منتقل کر دیا گیا تھا جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک سا ہنگامہ برپا ہوگیا، کوئی ان کی انگریزی کی برائی کرتا رہا تو ان کے ساتھی فنکار ان کی حمایت میں اُٹھ کھڑے ہوئے، کسی نے ان کو مینٹل آف دی سینچری کا خطاب دیا تو کسی نے کہا کہ زبان سے دماغی حالت کا کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے۔

اسی حوالے سے اب میرا کے سسر راجہ پرویز نے کہا ہے کہ: '' میرے بیٹے نے میرا کو 50 ہزار ڈالر دے کر بضابطہ گارنٹی ہسپتال سے فارغ کروایا ہے، میرا کو امریکی ڈاکٹر سے بدتمیزی، پروٹوکول کے ناجائز مطالبات، دھمکی آمیز اور غیرمتوازن گفتگو پرلانگ آئی لینڈ نیویارک کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور اب ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔''


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.