میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کب ہوں گے؟ حکومت نے تاریخوں کا اعلان کر دیا

image

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ہر سال خاص پلان کے تحت لئے جاتے ہیں، گذشتہ سال کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرکے سابقہ ریکارڈ کی بنیاد پر نتائج دے دیئے گئے تھے، جبکہ اس دفعہ حکموت نے چونکہ شروع سے ہی واضح کر دیا تھا کہ اب بغیر امتحان کسی طلبہ کو پاس نہ کیا جائے گا، بلکل اسی پالیسی کے تحت آج ایک بڑا فیصلہ سُنایا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا تعلیمی اداروں سے متعلق اہم اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزرائے تعلیم ، صحت اور این سی او سی حکام شریک ہوئے جبکہ صوبائی وزرائے تعلیم و صحت نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور کہا کہ میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات مئی کے آخری ہفتے میں لینے اور کورونا سے متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے 28 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ کورونا سے متاثرہ اضلاع میں یونیورسٹیز بھی بند رہیں گی تاہم آن لائن کلاسز معمول کے اوقات میں لی جائیں ساتھ ہی یونیورسٹیز سے درخواست کی گئی ہے کہ انٹری امتحانات آگے کریں۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ: '' 9، ، 11،10 اور12ویں کی جماعتیں سخت ایس اوپیز کے ساتھ 19اپریل سے جاری رہیں گی تاہم میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات مئی کےتیسرے ہفتے سے پہلے شروع نہیں ہوں گے ، جبکہ وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب نے 4 مئی کو امتحانات کا اعلان کررکھا ہے جسے آگے بڑھایا جائے گا، امتحانات کچھ اضلاع میں جون میں جبکہ کچھ اضلاع میں جولائی میں بھی ہوں گے۔

کیمرج اسکول سسٹم کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ اے اوراو لیول میں بچوں کی تعداد چونکہ کم ہے ، 26لہٰذا اپریل کو تقریباً 4ہزار بچے اے اور او لیول کے امتحانات دیں گے، امتحانات ایس او پی کے ساتھ ہوں گے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ دنیا کے80 فیصد ممالک میں امتحانات ہو رہے ہیں، بچے اپنےامتحانات کی بھرپور تیاری جاری رکھیں، ہماری نظر میں صرف بچوں کی صحت اور مستقبل اہم ہے اس لئے پڑھائی پر توجہ خود بھی رکھیں اور والدین بھی بچوں کی تعلیم پر نظرِ ثانی کریں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.