عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں دو روز بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی ہوئی جس کے بعد نیا نرخ 3 لاکھ 73 ہزار 936 روپے ہوگیا۔
24 قیراط 10 گرام سونا 9 ہزار 860 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 20 ہزار 589 روپے اور 22 قیراط 10 گرام سونا 9 ہزار 39 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 93 ہزار 883 روپے کی سطح پر آگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 115 ڈالر کی کمی سے 3,514 ڈالر پر آگئی۔
مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ چاندی 224 روپے کمی کے ساتھ 4 ہزار 463 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 192 روپے سستی ہو کر 3 ہزار 826 روپے میں فروخت ہوئی۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 2.24 ڈالر کی کمی سے 39.85 ڈالر فی اونس ہوگئی۔