پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، کے ایس ای 100 انڈیکس 317 پوائنٹس اضافے کے بعد 178 ہزار 860 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
آٹوموبائل، سیمنٹ، بینکنگ اور آئل اینڈ گیس سمیت اہم شعبوں کے حصص میں خریداری دیکھی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی تھی اور انڈیکس 1,068 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوا تھا۔