کراچی: دو ہفتے قبل تعمیر ہونے والی 6 منزلہ عمارت زمین بوس، ایک شخص جاں بحق، 14 زخمی

image

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب کراچی ایڈمنسٹریٹو سوسائٹی بلاک 4 میں ایک 6 منزلہ عمارت منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق زمین بوس ہونے والی یہ عمارت نئی تعمیر کی گئی تھی اور محض دو ہفتے قبل ہی مکمل ہوئی تھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم، ڈیزاسٹر ریسپانس وہیکل اور چھیپا ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 (سندھ) اور چھیپا ذرائع کے مطابق ملبے تلے سے ایک لاش اور 14 زخمیوں کو نکال کر چھیپا ایمبولینسز کے ذریعے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

زخمیوں میں سے 11 کی شناخت نادر حسین ولد علی نواز، احمد ولد ظفر اقبال، نوید ولد مساقوت خان، روح اللہ ولد حمود جان، عزیز الحق ولد حبیب الرحمن، واصل خان ولد عبدالحکیم، عطاء اللہ ولد عبدالحکیم، عجازالحق ، وقار خان، احسن، مکی کے ناموں سے ہوئی۔

حادثے کے بعد عمارت کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کے خدشے کے پیش نظر ریسکیو ٹیموں کی جانب سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US