سونا پھر سستا، فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کمی

image

عالمی اور مقامی منڈی میں ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں دوبارہ کمی ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2100 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 50 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 1800 روپے کمی کے بعد یہ 3 لاکھ 86 ہزار 604 روپے ہوگئی، جبکہ فی تولہ چاندی 60 روپے سستی ہوکر 6903 روپے کی ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 21 ڈالر کمی کے بعد 4284 ڈالر ہوگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US