چیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے ایف بی آر سے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں فوری توسیع کا مطالبہ کردیا۔
محمد حسن بخشی کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی بزنس کمیونٹی اور ٹریڈ باڈیز اس وقت انتخابات میں مصروف ہیں جس کے باعث کاروباری افراد کے لیے بروقت ٹیکس ریٹرن فائل کرنا مشکل ہے۔
انہوں نے ایف بی آر سے اپیل کی کہ کاروباری برادری کو ریٹرن فائل کرنے کے لیے مناسب وقت فراہم کیا جائے اور آخری تاریخ میں مزید توسیع کی جائے۔