اسٹاک مارکیٹ میں 1 لاکھ 71 ہزار کی حد بحال، ہنڈریڈ انڈیکس 171,153 پوائنٹس پر بند

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید اتار چڑھاؤ کے بعد کاروباری ہفتے کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔

کاروبار کا آغاز 528 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا اور دورانِ ٹریڈنگ مارکیٹ میں 848 پوائنٹس تک کا اضافہ بھی دیکھا گیا۔ اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کے باوجود مارکیٹ کسی بھی موقع پر منفی زون میں نہیں گئی اور 1 لاکھ 71 ہزار پوائنٹس کی حد کامیابی سے بحال ہوگئی۔

مارکیٹ میں اس تیزی کی بنیادی وجہ بین الاقوامی سطح پر تیل سستا ہونا اور ریفائنریز کے شیئرز میں سرمائے کی نئی خریداری بنی، جس سے مارکیٹ کا مثبت رجحان برقرار رہا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 268 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 171,153 پوائنٹس پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ جمعہ کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1,841 پوائنٹس کی بڑی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US