پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ،171 ہزار کی حد بحال

image

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا۔

کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس 528 پوائنٹس کے اضافے سے ٹریڈ ہوا جبکہ جلد ہی 171 ہزار پوائنٹس کی حد بھی بحال ہوگئی۔ ہنڈریڈ انڈیکس 848 پوائنٹس اضافے سے 171,732 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز، جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1,841 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US