سعودی عرب کے معمر ترین شخص 142 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

image

سعودی عرب کے معمر ترین شہری ناصر بن رادان الراشد 142 برس کی طویل عمر پانے کے بعد انتقال کر گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ان کا انتقال جنوبی سعودی عرب کے علاقے ظہران الجنوب میں ہوا۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ ظہران الجنوب میں ادا کی گئی جس میں 7 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی، بعد ازاں انہیں ان کے آبائی گاؤں الرشید میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

ناصر بن رادان الراشد سعودی عرب کے قیام سے قبل پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے جدید سعودی ریاست کے بانی شاہ عبدالعزیز سے لے کر موجودہ فرمانروا شاہ سلمان تک مختلف ادوار دیکھے۔ اہلِ خانہ کے مطابق مرحوم کو 40 سے زائد مرتبہ حج کی سعادت حاصل ہوئی۔

ان کے پسماندگان میں 134 بچے، پوتے اور پوتیاں شامل ہیں۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے آخری بار 110 برس کی عمر میں شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US