قرآن کے مطابق، ہمارے کرنے کے کام -- قسط نمبر ( 6 )

چھٹی قسط حاضر ہے جس میں سورةَ النساّء کی کچھ مزید منتخب آیات شامل ہیں جن میں اللہ تعالی نے ہمارے لئے بنیادی ھدایات و احکامات واضح طور پر بیان فرمائے ہیں۔ قرآن مجید قیامت تک کے انسانوں کی رہنمائی کے لیئے ھمارے پیارے نبی ﷺ پر نازل کیا گیا، لیکن افسوس کہ ہم میں سے بہت کم لوگ اسکو سمجھ کر پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ھم اپنی ذاتی زندگیوں اور اپنے ارد گرد کے ماحول میں ان گنت مسائل سے دوچار رہتے ہیں۔ اللہ تعالی ھمیں اسے سمجھ کر پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ( آمین )

سورةَ النساّء (4)
(گزشتہ سے پیوستہ)
٦١ - سورةَ النساّء آیت 33: وَلِكُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِيَ مِمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ وَالْأَقْرَبُونَ ۚ وَالَّذِينَ عَقَدَتْ أَيْمَانُكُمْ فَآتُوهُمْ نَصِيبَهُمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدًا--
اور ہم نے ہر اُس ترکے کے حق دار مقرر کر دیے ہیں جو والدین اور رشتہ دار چھوڑیں -- اب رہے وہ لوگ جن سے تمہارے عہد و پیمان ہوں تو ان کا حصہ انہیں دو -- یقیناً اللہ ہر چیز پر نگراں ہے =

٦٢ - سورةَ النساّء آیت 36: وَاعْبُدُوا اللَّهَ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا ۖ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا وَبِذِي الْقُرْبَىٰ وَالْيَتَامَىٰ وَالْمَسَاكِينِ وَالْجَارِ ذِي الْقُرْبَىٰ وَالْجَارِ الْجُنُبِ وَالصَّاحِبِ بِالْجَنْبِ وَابْنِ السَّبِيلِ وَمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ مَنْ كَانَ مُخْتَالًا فَخُورًا --
اور اللہ ہی کی عبادت کرو -- اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بناؤ -- اور ماں باپ کے ساتھ احسان کرو - اور قرابت والوں - اور یتیموں اور محتاجوں - اور رشتہ دار ہمسائیوں - اور اجنبی ہمسائیوں - اور رفقائے پہلو (یعنی پاس بیٹھنے والوں) - اور مسافروں - اور جو لوگ تمہارے قبضے میں ہوں - (سب کے ساتھ احسان کرو) -- یقیناً اللہ تعالیٰ تکبر کرنے والوں - اور شیخی خوروں کو پسند نہیں فرماتا =

٦٣ - سورةَ النساّء آیت 58: إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الْأَمَانَاتِ إِلَىٰ أَهْلِهَا وَإِذَا حَكَمْتُمْ بَيْنَ النَّاسِ أَنْ تَحْكُمُوا بِالْعَدْلِ ۚ إِنَّ اللَّهَ نِعِمَّا يَعِظُكُمْ بِهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ كَانَ سَمِيعًا بَصِيرًا --
اللہ تم کو حکم دیتا ہے کہ امانت والوں کی امانتیں ان کے حوالے کردیا کرو -- اور جب لوگوں میں فیصلہ کرنے لگو تو انصاف سے فیصلہ کیا کرو -- اللہ تمہیں بہت خوب نصیحت کرتا ہے -- بےشک اللہ سنتا اور دیکھتا ہے =

٦٤ - سورةَ النساّء آیت 59: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ ۖ فَإِنْ تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللَّهِ وَالرَّسُولِ إِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ۚ ذَٰلِكَ خَيْرٌ وَأَحْسَنُ تَأْوِيلًا --
مومنو! اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرو -- اور جو تم میں سے صاحب حکومت ہیں ان کی بھی -- اور اگر کسی بات میں تم میں اختلاف واقع ہو تو اس میں اللہ اور اس کے رسول (کے حکم) کی طرف رجوع کرو - اگر اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہو -- یہی (تمہارے حق میں) بہتر اور انجام کے لحاظ سے بہت اچھا ہے =

٦٥ - سورةَ النساّء آیت 69: وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَٰئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ ۚ وَحَسُنَ أُولَٰئِكَ رَفِيقًا --
اور جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں وہ (قیامت کے روز) ان لوگوں کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے بڑا فضل کیا -- یعنی انبیاء اور صدیق اور شہید اور نیک لوگ -- اور ان لوگوں کی رفاقت بہت ہی خوب ہے =

٦٦ - سورةَ النساّء آیت 77: أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ قِيلَ لَهُمْ كُفُّوا أَيْدِيَكُمْ وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ فَلَمَّا كُتِبَ عَلَيْهِمُ الْقِتَالُ إِذَا فَرِيقٌ مِنْهُمْ يَخْشَوْنَ النَّاسَ كَخَشْيَةِ اللَّهِ أَوْ أَشَدَّ خَشْيَةً ۚ وَقَالُوا رَبَّنَا لِمَ كَتَبْتَ عَلَيْنَا الْقِتَالَ لَوْلَا أَخَّرْتَنَا إِلَىٰ أَجَلٍ قَرِيبٍ ۗ قُلْ مَتَاعُ الدُّنْيَا قَلِيلٌ وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ لِمَنِ اتَّقَىٰ وَلَا تُظْلَمُونَ فَتِيلًا --
بھلا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو (پہلے یہ) حکم دیا گیا تھا کہ اپنے ہاتھوں کو (جنگ سے) روکے رہو -- اور نماز پڑھتے رہو -- اور زکوٰة دیتے رہو -- پھر جب ان پر جہاد فرض کردیا گیا -- تو ان میں سے ایک گروہ (مخالف) لوگوں سے (یوں) ڈرنے لگا جیسے اللہ سے ڈرا جاتا ہے یا اس سے بھی بڑھ کر -- اور بڑبڑانے لگے کہ اے اللہ تو نے ہم پر جہاد (اتنا جلد) کیوں فرض کردیا -- تھوڑی مدت اور ہمیں کیوں مہلت نہ دی -- (اے پیغمبر، ان سے) کہہ دو کہ دنیا کا فائدہ بہت تھوڑا ہے- اور آخرت پرہیزگاروں کے لیے بہتر ہے- اور تم پر دھاگے برابر بھی ظلم نہیں کیا جائے گا =

٦٧ - سورةَ النساّء آیت 82: أَفَلَا يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ ۚ وَلَوْ كَانَ مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللَّهِ لَوَجَدُوا فِيهِ اخْتِلَافًا كَثِيرًا --
-- بھلا یہ قرآن میں غور کیوں نہیں کرتے؟ -- اگر یہ اللہ کے سوا کسی اور کا (کلام) ہوتا تو اس میں (بہت سا) اختلاف پاتے =

٦٨ - سورةَ النساّء آیت 85: مَنْ يَشْفَعْ شَفَاعَةً حَسَنَةً يَكُنْ لَهُ نَصِيبٌ مِنْهَا ۖ وَمَنْ يَشْفَعْ شَفَاعَةً سَيِّئَةً يَكُنْ لَهُ كِفْلٌ مِنْهَا ۗ وَكَانَ اللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ مُقِيتًا --
جو شخص نیک بات کی سفارش کرے تو اس کو اس (کے ثواب) میں سے حصہ ملے گا -- اور جو بری بات کی سفارش کرے اس کو اس (کے عذاب) میں سے حصہ ملے گا -- اور اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے =

٦٩ - سورةَ النساّء آیت 86: وَإِذَا حُيِّيتُمْ بِتَحِيَّةٍ فَحَيُّوا بِأَحْسَنَ مِنْهَا أَوْ رُدُّوهَا ۗ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ حَسِيبًا --
اور جب تمہیں سلام کیا جائے تو تم اس سے اچھا جواب دو -- یا انہی الفاظ کو لوٹا دو، -- بےشک اللہ ہر چیز کا حساب لینے والا ہے =

٧٠ - سورةَ النساّء آیت 101: وَإِذَا ضَرَبْتُمْ فِي الْأَرْضِ فَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَقْصُرُوا مِنَ الصَّلَاةِ إِنْ خِفْتُمْ أَنْ يَفْتِنَكُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا ۚ إِنَّ الْكَافِرِينَ كَانُوا لَكُمْ عَدُوًّا مُبِينًا --
اور جب تم سفر کو جاؤ تو تم پر کچھ گناہ نہیں کہ نماز کو کم کرکے (قصر) پڑھو -- بشرطیکہ تم کو خوف ہو کہ کافر لوگ تم کو ایذا دیں گے -- بےشک کافر تمہارے کھلے دشمن ہیں =

٧١ - سورةَ النساّء آیت 106: وَاسْتَغْفِرِ اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ كَانَ غَفُورًا رَحِيمًا --
اور اللہ سے معافی چاہو بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے =

٧٢ - سورةَ النساّء آیت 110-111: وَمَنْ يَعْمَلْ سُوءًا أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللَّهَ يَجِدِ اللَّهَ غَفُورًا رَحِيمًا -- وَمَنْ يَكْسِبْ إِثْمًا فَإِنَّمَا يَكْسِبُهُ عَلَىٰ نَفْسِهِ ۚ وَكَانَ اللَّهُ عَلِيمًا حَكِيمًا -
اور جو شخص کوئی برا کام کر بیٹھے یا اپنے حق میں ظلم کرلے پھر اللہ سے بخشش مانگے تو اللہ کو بخشنے والا اور مہربان پائے گا -- اور جو کوئی گناہ کرتا ہے تو اس کا وبال اسی پر ہے اور اللہ جاننے والا (اور) حکمت والا ہے =
(جاری ہے)
اطہر علی وسیم
About the Author: اطہر علی وسیم Read More Articles by اطہر علی وسیم: 53 Articles with 56895 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.