حلف اٹھانے اور حکومت بنانے والے بری طرح پھنس گئے !

متنازعہ انتخابات کے انعقاد کے بعد حکومت سازی کی تیاری عروج پر ہے !
صوبائی حکومتوں کا قیام عمل میں آچکا ہے اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب بھی ہوچکا ہے جس کے بعد اب یہ کہنا چنداں مشکل نہیں ہے کہ انتخابی میدان مارلینے میں کامیاب ہونے والی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو نمبرز کی جو برتری حاصل ہے اس کے باعث آصف علی زرداری کیلئے صدر پاکستان اور شہباز شریف کیلئے وزیراعظم پاکستان منتخب ہونا اب کسی بھی طور مشکل نہیں رہا ہے اور مسلم لیگ اپنے اتحادیوں کی مدد سے حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائے گی!
اس بات سے قطع نظر کہ حکومت کون بنائے گا کون کون اس حکومت میں کس کس عہدے پر براجمان ہوکر کیا ”گل “ کھلائے گا ؟
یہ سمجھنا انتہائی ضروری ہے کہ الیکٹ ہونے والوں اور سلیکٹ ہونے والوں کا بھی اصل امتحان اب شروع ہو اہے کہ کیونکہ انہوں نے ایک جانب تو اپنے لانے والوں کو مطمئن کرنا ہے تو دوسری جانب عوامی و قومی امنگوں پر بھی پورا اُترنا ہے جبکہ عوامی خواہشات اور قومی ضروریات میں اور اقتدار کی مسند پر بٹھانے والوں کے مطالبات میں جو تضاد ہے وہی حکومت سازی کرنے والوں کیلئے اصلی امتحان ہے !
کیونکہ عوام یہ چاہتی ہے کہ

1)....اسرائیل کو تسلیم کرنے سے گریز کیا جائے!
2)....پی آئی اے کی نجکاری نہ کی جائے !
2)....اسٹیل مل کو نہ بیچا جائے!
4)....قادیانیوں سے متعلق آئین میں ترمیم نہ کی جائے!
5)....بلوچستان میں امریکہ بہادر کو بیٹھنے نہ دیا جائے!
6)....سی پیک پر کام کی رفتار تیز کی جائے!
7)....عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے کی بجائے حکومتی اخراجات میں کمی لائی جائے!
8)....ملک وقوم سے متعلق ہر فیصلے سے قبل عوام کو حقائق بتاکر اعتماد میں لیا جائے !
9)....ایوان بالا و ایوان زیریں سمیت دیگرتمام سرکاری اداروں سے بھی کرپشن کا خاتمہ کیا جائے!
10)....عوامی مشکلات کو مدِ نظر رکھ کر عوامی و فلاحی بجٹ بنایا جائے اور کرپشن فری پالیسی کے ذریعے بجٹ کا درست استعمال کیا جائے !
11) کسی بھی ملک کی خوشنودی کیلئے کسی دوسرے ملک سے تعلقات خراب نہ کئے جائیں اور امریکہ ‘ برطانیہ کیساتھ روس ‘ چین ‘ بھارت ‘ افغانستان سمیت تمام عرب ممالک سے بھی تعلقات مضبوط کئے جائیں!
جبکہ حکومت سازی میں شریک شخصیات کو ” مسند اقتدار“پر بٹھانے والوں کے مطالبات عوامی خواہشات سے کسی بھی طور مطابقت نہیں رکھتے ہوں گے اسلئے مستقبل میں حکومت اور اس میں شامل شخصیات کیساتھ کیا ہوگا یہ وہ سوال ہے جس کا جواب ”سودمند “ بنانے کیلئے حکومتی شخضیات کو ہر قسم کی محاذ آرائی سے بچنے کیساتھ عوامی خواہشات پر پورا اترنے کیساتھ ” کنگ میکرز“ کے مطالبات کو بھی پورا کرنے کی یکساں ’‘سبیل “ تلاش کرنی ہوگی!
تحریر:....عمران خان چنگیزی
Imran Changezi
About the Author: Imran Changezi Read More Articles by Imran Changezi: 194 Articles with 130461 views The Visiograph Design Studio Provide the Service of Printing, Publishing, Advertising, Designing, Visualizing, Editing, Script Writing, Video Recordin.. View More