الله کو ضرور ظاہر کرنا ہے جس کا تمہیں ڈر ہے

سورہ آل عمران ----------------------- آیات # ٩٥ - ٩٦ - ٩٧
تم فرماؤ الله سچا ہے تو ابراہیم کے دین پر چلو جو ہر باطل سے جدا تھے اور شرک والوں میں نہ تھے بیشک سب میں پہلا گھر جو لوگوں کی عبادت کو مقرر ہوا وہ ہے جو مکہ میں ہے برکت والا اور سارے جہاں راہ نما اسمیں کھلی نشانیاں ہیں ابراہیم کے کھڑے ہونے کی جگہ اور جو اسمیں آئے امان میں ہو اور الله کے لیے لوگوں پر اس گھر کا حج کرنا ہے جو اس تک چل سکے اور جو منکر ہو تو الله سارے جہاں سے بے پروہ ہے

سورہ ص - ٣٨ -----------------------------------------آیات # ٤٥ - ٤٦ - ٤٧
اور یاد کرو ہمارے بندوں میں ابراھیم اور اسحاق اور یعقوب قدرت اور علم والوں کو بیشک ہم نے انھیں ایک کھری بات سے امتیاز بخشا کہ وہ اس گھر کی یاد ہے اور بیشک وہ ہمارے نزدیک چنے ہوئے پسندیدہ ہیں

سورہ التوبه - ٩ - ------------------------ آیت # ٦٤ تا ٦٥
منافق ڈرتے ہیں کہ ان پر کوئی سورہ ایسی اترے جو انکے دلوں کی چھپی جتا دے تم فرماؤ ہنسے جاؤ الله کو ضرور ظاہر کرنا ہے جس کا تمہیں ڈر ہے - اے محبوب اگر تم ان سے پوچھو تو کہیں گے کہ ہم تو یوں ہی ہنسی کھیل میں تھے تم فرماؤ کیا الله اور اسکی آیتوں اور اسکے رسول سے ہنستے ہو - بہانے نہ بناؤ تم کافر ہو چکے مسلمان ہو کر اگر ہم تم میں سے کسی کو معاف کریں تو اوروں کو عذاب دیں گے اس لئیے کہ وہ مجرم تھے
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 113640 views nothing special .. View More