انکھیں تکدیاں نئیں رجیاں

حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں۔حضور نبی کریم رؤف الرحیم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے مہاجر اور انصار صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے جھرمٹ میں تشریف فرما ہوتے اور حضرت ابوبکر و عمر رضی اﷲ عنہما بھی ان میں ہوتے تو کوئی صحابی بھی آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف نگاہ اٹھا کر نہ دیکھتا، البتہ ابوبکر صدیق اور فاروق اعظم رضی اللّٰہ عنھما حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرۂ انور کو مسلسل دیکھتے رہتے اور سرکار ان کو دیکھتے، یہ دونوں حضرات رضی اﷲ عنھما رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھ کر مسکراتے اور خود حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان دونوں کو دیکھ کر تبسم فرماتے۔
:: ترمذی شریف، 5 : 612، ابواب المناقب، رقم : 23668
رياض النضره، 1 : 338، رقم : 209
فضائل الصحابه، 1 : 212، رقم : 7339،امام احمد بن حنبل
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1284587 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.