فلٹر والی تصویر میں اتنی تعریفیں سننے کے بعد انہیں ۔۔ لڑکیوں کی شادی میں تاخیر کی وجہ سوشل میڈیا کو بتاتے ہوئے ژالے سرحدی نے کیا کہا؟

image

بہت ساری لڑکیاں تو ایسی ہیں جو اچھے رشتوں کے انتظار میں گھر بیٹھی ہیں، لیکن انہیں اپنا من مطابق دولہا نہیں مل رہا۔۔ آخر ایسا کیوں ہے اور اسکی وجہ کیا ہے؟

اسی بات پر روشنی ڈالتے ہوئے ژالے سرحدی نے اپنی رائے کا اظہار کیا اور لڑکیوں کی شادی میں تاخیر کی وجہ سوشل میڈیا کو قرار دیا۔

حال ہی میں ژالے سرحدی نے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں ژالے نے شادیوں اور تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، انہیں ان کے شوہر اور کنوارے دوستوں نے بتایا ہے کہ لڑکیوں کی شادیاں سوشل میڈیا کی وجہ سے بھی نہیں ہو رہی ہیں کیوںکہ ان کے پاس آپشنز بہت ہوگئے ہیں۔

اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ، سوشل میڈیا پر لڑکیوں کی خوبصورتی کی اتنی تعریفیں کی جاتی ہیں کہ وہ خود کو حسین ترین سمجھنے لگتی ہیں۔ اور اتنی تعریفیں سننے کے بعد انہیں لگتا ہے کہ انہیں کوئی بھی مل سکتا ہے جس کی وجہ سے وہ بہتر سے بہترین کی تلاش میں سب کو مسترد کرتی جاتی ہیں، جو کہ بعد میں جا کر شادی میں تاخیر کی وجہ بنتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو دیکھنے والے زیادہ تر لوگ انہیں حقیقت میں نہیں بلکہ ان کے مہنگے کیمرہ کے لینس سے دیکھ رہے ہوتے ہیں، اس لیے انہیں اصل کا علم نہیں ہوتا۔

You May Also Like :
مزید