ماں بیمار ہے تو بیٹا کنگھا کرنے لگا ماں کی خدمت کرنے والے بیٹے کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دل جیت لیے

image

بچے اور ماں کا رشتہ کبھی نہیں ٹوٹتا. دنیا میں آنے سے بھی پہلے بچہ ماں کی کوکھ میں جنم لے چکا ہوتا ہے. پھر جیسے جیسے ماں بچے کو پال کر بڑا کرتی جاتی ہے. اولاد کے دل میں یہ تعلق مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جاتا ہے. خوش نصیب ہے وہ اولاد جو جوان ہونے کے بعد بڑھاپے میں ماں کا سہارا بنتی ہے. ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ایک بیٹا اسپتال میں بیمار ماں کی خدمت کررہا ہے. دیکھیں

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماں اس قدر بیمار ہے کہ آنکھیں بند کیے ہوئے ہے، آکسیجن کے لئے ماسک بھی لگا ہے لیکن اس کا بیٹا ماں کو گود میں تھامے ایک ہاتھ میں کنگھی پکڑے اس کے ایک ایک بال ہاتھوں سے سلجھا کر کنگھی کررہا ہے. اسے دنیا کی خبر نہیں کہ کون کیا کہتا ہے بلکہ پرواہ ہے تو صرف اپنی ماں کی ذات کی.

ویڈیو کے نیچے لوگ بڑی تعداد میں بیٹے اور ماں دونوں کی خوش نصیبی پر رشک کررہے ہیں. کاش ہر ماں کو ایسا بیٹا نصیب ہو جو بڑھاپے میں اس کی جوانی کے دوران کیے گئے احسانات کو یاد رکھے.

You May Also Like :
مزید