شادی کی پہلی سالگرہ پر عمرے پر لے گئے اور۔۔ شاداب خان نے اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا کہا؟

image

"شادی شدہ زندگی کے پہلے برس ہی میری زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے جس میں آپ میرے ساتھ کھڑی رہیں. ہم ایک ساتھ روئے اور ایک ساتھ ہنسے ہیں. بہت سے یادگار لمحات دیکھے. ہم شادی کے دوسرے سال کی شروعات ایک ساتھ عمرہ ادا کرتے ہوئے کررہے ہیں. اللہ ہمیں خوش اور صحت مند زندگی عطا کرے۔ "

یہ کہنا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان کا جو اپنی اہلیہ ملائکہ کے ساتھ شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر روضہ رسول ﷺ میں موجود ہیں. شاداب خان نے اہلیہ کے لیے خوبصورت جذباتی پیغام لکھا اور ایک ساتھ تصویر بھی شئیر کی.

واضع رہے کہ ملائکہ، قومی ٹیم کے کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی ہیں اور شاداب خان سے ان کا نکاح 24 جنوری 2023 کو سادگی سے ہوا تھا.

You May Also Like :
مزید