ننھے ہاتھوں سے خانہ کعبہ کی صفائی کی اسکول کے بچوں کو بڑی سعادت کیسے نصیب ہوئی؟ دیکھیں ویڈیو

image

اللہ کے گھر صفائی کرنا ہر مسلمان کا خواب ہوتا ہے. یہاں تک کے سعودی عرب کے بادشاہ بھی خود کو خاد الحرمین شریفین کہلوانا پسند کرتے ہیں اور خانہ کعبہ کے اندر صفائی کرتے ہوئے ان کی متعدد ویڈیوز موجود ہیں. البتہ آج ہم ایسی ویڈیو کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جس میں اسکول کے ننھے بچے یہ مقدس فریضہ انجام دے رہے ہیں. دیکھیں

حرمین شریفین کے نگراں اعلیٰ ادارے نے اسکول کے ننھے بچوں میں خانہ کعبہ سے محبت اور عقیدت کا جذبہ بیدار کرنے کے لیے ان کو اساتذہ کی نگرانی میں مسجد الحرام کی صفائی، دھلائی اور سینیٹائزنگ کے پروگرام سے متعارف کرایا.

اسکول کے بچوں کو مسجد الحرام کا صحن دھونے کے علاوہ قرآن پاک اور دینی کتابوں کے شیلف کی صفائی کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ سب سے پہلے ساتذہ منظم طریقے سے بچوں کو اندر لے کر جاتے ہیں اور پھر مقررہ جگہ پر پہنچنے کے بعد مختلف صفائی کے ٹاسک بچوں کو دے دیے جاتے ہیں. یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور لوگ بڑی تعداد میں بچوں کے جذبوں کو سراہ رہے ہیں.

You May Also Like :
مزید