ساس اور بہوؤں کے درمیان اب ویسے رشتے نہیں کہ ۔۔ صبا فیصل کو آج کل کی بہوؤں سے کیا شکایات ہیں؟

image

صبا فیصل ایک مشہور پاکستانی اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز بطور پی ٹی وی نیوز کاسٹر کیا،صبا فیصل برسوں سے پاکستانی میڈیا انڈسٹری کا حصہ ہیں، جو اپنی بہترین اداکاری کی مہارت کے لیے جانی جاتی ہیں۔ صبا کے سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ فالوورز ہیں۔

صبا فیصل حال ہی میں ایک شو میں نظر آئیں، اس شو میں انہوں نے اپنی بہو کے ساتھ اپنے مسائل پر کھل کر بات کی۔ ایک ساس کے طور پر اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "آپ لوگوں نے دیکھا ہے کہ میں کس قسم کی ساس ہوں، اب اس کے بارے میں سب کو معلوم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں الحمدللہ، اب دوسری بہو آگئی ہے، ، دراصل آپ کو پہلی بار کچھ تجربات سے گزرنا پڑتا ہے اور کسی بھی رشتے میں یہ پہلی بار کے تجربات مسائل کا باعث بنتے ہیں، میں پہلی بار ساس بنی، یہ میری بہو کا بھی دوسرے گھر جانے کا پہلا تجربہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاملے میں ہمیشہ ایک شخص کی غلطی نہیں ہوتی لہٰذا مجھے یقین ہے کہ کچھ مسائل تھے لیکن میرے خیال میں سوشل میڈیا اور دوسرے لوگ منفی کردار ادا کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کل کی بہوئیں ماضی سے مختلف ہیں اور اس لئے ہمیں انہیں سمجھنے میں کچھ مشکلات پیش آتی ہیں لیکن لوگ مشہور شخصیات کو عام لوگوں سے زیادہ نمایاں کرتے ہیں، لوگ ہمیں منفی انداز میں اجاگر کرتے ہیں۔ میں نے اپنی حقیقی زندگی میں ساس کا کردار مشکل پایا۔

You May Also Like :
مزید