مریض کا آپریشن کرنے کے دوران شادی کا فوٹو شوٹ ۔۔ اسپتال انتظامیہ نے دولہے کے ساتھ کیا کیا؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

image

آج کل شادی کی تقریبات کے موقع پر دولہا اور دلہن کے عجیب و غریب فوٹو شوٹ کے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں جنہیں دیکھ کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جاتی ہیں۔

جیسا کہ بھارت میں شادی کا ایک جوڑا سامنے آیا ہے جس نے اسپتال میں ویڈنگ شوٹ کر کے لوگوں کو غصہ دلا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ دولہا اسی اسپتال میں بطور ڈاکٹر نوکری کرتا تھا اور اس واقعے کے بعد اسے نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ گئے۔

بھارتی ریاست کرناٹکا سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر نے اپنی شادی سے قبل آپریشن تھیٹر میں فوٹو شوٹ کروایا جو اسے کافی مہنگا پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک سرکاری اسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹر ابھیشیک نے اپنی ہونے والی دلہن کے ساتھ آپریشن تھیٹر میں فوٹو شوٹ کروایا، جس میں دونوں ایک مریض کا جھوٹا آپریشن کرتے ہوئے نظر آئے جبکہ آپریشن تھیٹر میں دونوں کو ہنسی مذاق کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

ڈاکٹر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی جس کیخلاف کرناٹکا کے وزیر صحت نے ایکشن لیتے ہوئے ڈاکٹر کو نوکری سے نکال دیا۔

You May Also Like :
مزید