ماہرہ خان ماں بننے والی ہیں یا نہیں؟ اداکارہ نے آخر کار سچ بتا دیا

image

سُپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان کے حوالے سے ان کے دوسرے بچے کی آمد کی خبر تیزی سے سوشل میڈیا کی زینت بن گئی تھی وہیں اب حقیقت سامنے آگئی ہے۔

ماہرہ خان نے دوسرے بچے کی متوقع پیدائش سے متعلق بھارتی میڈیا کے دعووں کی تردید کردی۔

چند ماہ قبل دوسری مرتبہ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ماہرہ خان نے حاملہ ہونے کے سبب او ٹی ٹی سیریز’جو بچے سنگ سمیٹ لو‘ سمیت دو بڑے پراجیکٹس سے دستبردار ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کی بھی تردید کی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے بحث و مباحثے کے امریکی پلیٹ فارم ریڈٹ پر گردش کرنے والی ایک پوسٹ کی بنیاد پر دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ کے یہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے جس کی وجہ سے وہ او ٹی ٹی سیریز ’جو بچے سنگ سمیٹ لو‘ سمیت دو بڑے پراجیکٹس سے دستبردار ہوگئیں ہیں۔

ماہرہ خان نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نہ ہی وہ ماں بننے والی ہیں، نا تو وہ کسی او ٹی ٹی سیریز سے دستبردار ہوئی ہیں۔

You May Also Like :
مزید