کیا ایشا دیول کی بھی طلاق ہوگئی؟ سوشل میڈیا پر ہیما مالنی اور دھرمیندر کی بیٹی ایشا کی طلاق کی خبریں کیوں گردش کر رہی ہیں؟

image

آج کل آئے دن طلاقوں کی خبر آر ہی ہوتی ہے، پھر چاہے وہ بھارتی اداکار ہوں یا پھر پاکستانی۔۔ ایسا لگ رہا ہے جیسے طلاقوں کی کوئی وبا آگئی ہو۔

اب حال ہی میں اداکارہ ایشا دیول کی بھی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

لیجنڈری اداکار دھرمیندر اور ڈریم گرل ہیما مالنی کی بڑی صاحبزادی ایشا دیول نے سال 2012 میں بھرت تختانی سے شادی کی تھی۔ ایشا نے سال 2015 میں اپنی آخری ہندی فلم "کل دیم ینگ" کی تھی اور پھر فلمی دنیا کو خیرباد کہہ کر اپنی ازواجی زندگی میں مصروف ہوگئیں۔

حال ہی میں ریڈٹ پر ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ، ایشا دیول کی طلاق ہوگئی ہے جس کی وجہ سے شوہر کے ساتھ تصاویر پوسٹ کرنا چھوڑ دی ہیں۔ اسکا یہ بھی کہنا تھا کہ، ایشا اور بھرت شادی کے 12 سال بعد علیحدگی اختیار کرنے والے ہیں۔

اسی حوالے سے مداحوں نے ان کی پوسٹ پر سوالوں کی بوچھاڑ شروع کردی ہے، جب ایشا دیول نے اپنی پہلی فلم کے 23 سال مکمل ہونے پر پوسٹ شیئر کی تھی۔

ہر کوئی ان سے ان کے شوہر کے بارے میں سوال کر رہا تھا کہ کیا آپ لوگ علیحدہ ہوگئے؟ آپ ٹھیک ہیں؟ دونوں ساتھ میں نظر کیوں نہیں آتے؟ وغیرہ وغیرہ۔

تاہم ایشا دیول نے طلاق سے متعلق کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے اور نہ ہی شوہر بھرت نے اس سے متعلق کچھ کہا ہے۔

یاد رہے ہیما مالنی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر بھی بھرت کو نہیں دیکھا گیا تھا، جس کے بعد سے یہ افواہیں اور زور پکڑ گئیں۔

You May Also Like :
مزید