شادی کے لئے بیٹی کی رضامندی لینا بھی ضروری ہے باپ کے پوچھنے پر بیٹی نے کیا کہا؟ جواب نے صارفین کے دل بھی جیت لیے

image

بیٹی کی شادی ہر باپ کا خواب ہوتی ہے. جس دن بیٹی پیدا ہوتی ہے باپ اسی وقت سے مناسب وقت پر عزت و عافیت سے بیٹی کو اچھے گھر رخصت کرنے اور اس کے اچھے نصیب کی دعائیں مانگنے لگتا ہے. خوش نصیب ہیں وہ ماں باپ جن بی بیٹیاں فرمانبرداری سے ان کے فیصلوں پر سر جھکا دیتی ہیں. دیکھیں یہ خوبصورت ویڈیو اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک باپ اپنی بیٹی سے شادی کے لئے اس کی رضامندی پوچھتا ہے تو بیٹی مسکرا کر جواب دیتی ہے کہ بابا جو آپ کی مرضی وہی میری مرضی. باپ دوبارہ کہتا ہے کہ میری تو رضا ہے لیکن تم کیا چاہتی ہو تو بیٹی ایک بار پھر جواب دیتی ہے جس میں میرے بابا کی مرضی میری بھی وہی مرضی اور پھر اٹھ کر باپ کے گلے لگ جاتی ہے. تھوڑی دیر میں ماں بھی بیٹی کو گلے لگا لیتی ہے. یہ خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہے. جہاں صارفین بیٹی کی سعادت مندی کو سراہ رہے ہیں وہیں باپ کی بھی تعریف کررہے ہیں جس نے اپنی رضا پر بیٹی کی رضا کو فوقیت دی.

You May Also Like :
مزید