ریجنل ٹیکس آفس کی ٹیموں کا تاجر دوست سکیم کے تحت ٹیکس کے نظام کو شفاف بنانے کے لئےشہر و کینٹ کے علاقوں کا دورہ

image

راولپنڈی۔10مئی (اے پی پی):ریجنل ٹیکس آفس (آرٹی او)راولپنڈی کی ٹیموں نے شہر اور کنٹونمنٹ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جس کا مقصد مقامی تاجروں کو تاجر دوست سکیم کے تحت اندراج کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔ مذکورہ سکیم فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا ایک اہم اقدام ہے جس کا مقصد خوردہ فروشوں اور تاجروں کو ٹیکس کی تعمیل اور معاشی شفافیت کے کلچر کو فروغ دیتے ہوئے اپنی ٹیکس ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

آر ٹی او راولپنڈی کی چیف کمشنر تہمینہ عامر کی متحرک قیادت میں، تاجر دوست سکیم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور اس کے دائرہ کار میں نئے مقدمات کے اندراج کے لیے چوکس ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور ان کو تعینات کیا گیا۔ ایڈیشنل کمشنر کینٹ زون علی محمد اور ایڈیشنل کمشنر سٹی زون محمد حیات خان کی نگرانی میں ان ٹیموں نے بحریہ ٹائون، صدر، کمرشل مارکیٹ، راجہ بازار ،مری، روات سمیت اہم علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ایک فعال آئوٹ ریچ مہم کا آغاز کیا۔ اس دوران متعدد تاجروں اور خوردہ فروشوں نے رضاکارانہ طور پر سکیم کے لیے اندراج کراتے ہوئے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے عزم کو اجاگر کیا۔ ان کی فعال شرکت زیادہ شفاف اور جوابدہ کاروباری ماحول کی طرف مثبت پیش رفت کی عکاسی کرتی ہے۔ آر ٹی او کی ٹیمیں سکیم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور مزید کاروباروں کو رجسٹر کرنے کی ترغیب دینے کے لیے مقامی بازاروں اور تجارتی علاقوں کا دورہ کرتی رہیں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.