فلسطینی وزیراعظم کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات، رفح شہر کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

image

ریاض۔10مئی (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے فلسطینی وزیراعظم و وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد مصطفیٰ نے ریاض میں ملاقات کی اور فلسطین خاص طور پر غزہ اور رفح شہر کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

اردو نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی وزارت خارجہ کے سیکرٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی ، مشیر خارجہ ڈاکٹرمنال رضوان اور محمد الحربی بھی موجود تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.