چین نےتائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت پر متعدد امریکی کمپنیوں کو ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست میں شامل کر دیا

image

بیجنگ۔20مئی (اے پی پی):چین نےتائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت پر متعدد امریکی کمپنیوں کو ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے مطابق چین کی وزارت تجارت نےتائیوان کوہتھیاروں کی فروخت میں ملوث ہونے پر پیر کو متعدد امریکی کمپنیوں کو ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست میں شامل کر دیا۔

ان کمپنیوں میں جنرل اٹامکس ایروناٹیکل سسٹمز، جنرل ڈائنامکس لینڈ سسٹمز اور بوئنگ ڈیفنس، سپیس اینڈ سکیورٹی شامل ہیں۔چین کی وزارت تجارت کی جانب سے اعلان کے مطابق ان کمپنیوں کو چین سے متعلقہ درآمدی یا برآمدی سرگرمیوں میں شامل ہونے اور چین میں نئی سرمایہ کاری کرنے سے روک دیا جائے گا۔اعلان میں بتایا گیا کہ کمپنیوں کے سینئر ایگزیکٹوز کو چین میں داخلے سے روک دیا گیا ہے، ان کے وزیٹر اور رہائشی حیثیت کے ساتھ ورک پرمٹ کو منسوخ کر دیا جائے گااور ان کی جمع کردہ کسی بھی متعلقہ درخواست کو منظور نہیں کیا جائے گا۔

اعلان میں کہا گیا کہ اس طرح کے اقدامات چین کی قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ وزارت نے یہ بھی کہا کہ اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ امریکی کمپنی کیپلوگس نے چین سے خریدے گئے سامان کوناقابل اعتماد اداروں کو منتقل کر کےناقابل اعتماد اداروں کی فہرست کے ضوابط کی خلاف ورزی کی۔ وزارت نے کیپلوگس پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے جلد اقدامات کریں کہ چین سے خریدی گئی تمام متعلقہ اشیاء، ٹیکنالوجیز اور خدمات ناقابل بھروسہ اداروں کو منتقل نہ ہوں اور کام کرنے کا طریقہ کارکے مطابق متعلقہ شواہدپر مبنی موادکو غیر معتبر اداروں کی فہرست کے دفتر میں جمع کرایا جائے بصورت دیگر دفتر اس کے خلاف قوانین اور ضوابط کے مطابق اقدامات کرے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.