سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان نے غیر قانونی استعمال اور گیس چوری میں ملوث مزید دس افراد پکڑ لئے۔

image

ملتان۔ 09 مئی (اے پی پی):سوئی گیس ٹاسک فورس کی روزانہ کی بنیاد پر شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں جمعرات کو مزید دس گیس چور پکڑے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک صارف غیر قانونی طور پر گیس استعمال کرنے میں ملوث پایا گیا خاتون کی درخواست پر ٹاسک فورس نے چھاپہ مار کر میٹر منقطع کردیا گیا اور متذکرہ شخص کے خلاف قانونی کاروائی کی سفارش کردی ہے۔

ایک دوسرے کیس میں بلنگ کی رپورٹ پر ایک صارف جس کا گھریلو کنکشن تھا مگر وہ گیس کے کمرشل استعمال میں ملوث نکلا۔ میٹر منقطع کر کے کارروائی شروع کر دی۔ایک اور صارف کا بھی گیس کے غیر قانونی استعمال پر میٹر منقطع کر دیا گیا۔ ایک صارف میٹر کو الٹا لگا کر گیس چوری کررہا تھا ۔ ٹاسک فورس نے دو مزید افراد کے خلاف کارروائی کر کے گیس کی چوری پکڑ لی۔ٹیموں نے اسکا میٹر بھی منقطع کردیا۔ ایک اجمل نامی صارف صارف کا میٹر سروس ایریا سے دور لگے ہونے کی بنا پر منقطع کیا گیا۔

باقی پانچ کیسوں میں صارفین ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے میں ملوث پائے گئے جنکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔ انچارج ٹاسک فورس نے بتایا ہے کہ گذشتہ ہفتے منقطع میٹروں کی مد میں صارفین کو لاکھوں روپے جرمانے وصول کئے جا چکے ہیں۔ جن میں سے متعدد کے خلاف محکمہ نے FIR کے لئے بھی استغاثہ جمع کروا دیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.