قوم شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں کو معاف نہیں کرے گی ،رانا مشہود احمد خان

image

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ آج پوری قوم پاکستان کے دشمنوں اور اُن کے ایجنٹوں کے خلاف متحد ہے اور ایک زبان ہوکر پکار رہی ہے کہ شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی اور ان کے وقار کو مجروح کرنے والوں کو نہ معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی۔

جمعرات کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ 9 مئی یوم سیاہ کا دِن ہے، پاکستان کے دشمنوں سے لڑنے والوں سے لڑ کر فسادی جتھے نے پاکستان کے دشمنوں کے لشکر کاحصہ ہونے کا عملی ثبوت دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم پاکستان دشمنوں اور اُن کے ایجنٹوں کے خلاف متحد ہے اور ایک زبان ہوکر پکار رہی ہے کہ شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی اور ان کے وقار کو مجروح کرنے والوں کو نہ معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی اور ایسے امر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.