رفح پر اسرائیلی حملہ 7 لاکھ فلسطینی لڑکیوں اور خواتین کے لیے خطرے کا باعث بنے گا، اقوام متحدہ رپورٹ

image

اقوام متحدہ ۔8مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ کی خواتین عہدیداروں نے خبردار کیا ہے کہ رفح پر اسرائیلی حملہ 7 لاکھ فلسطینی لڑکیوں اور خواتین کے لیے خطرے کا باعث بنے گا۔العربیہ کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ7لاکھ فلسطینی خواتین اور لڑکیاں غزہ کی پٹی کے انتہائی جنوب میں اس سرحدی شہر میں پناہ کے لیے جمع ہیں۔پناہ گزینوں کی ایک بہت بڑی تعداد کی وجہ سے رفح شہر کی حالت بحرانی بن چکی ہے۔ اس لیے اقوام متحدہ بار بار یہ خبردار کرتا رہا ہے کہ رفح پر زمینی حملہ بہت تباہ کن ثابت ہوگا۔رپورٹس کے مطابق غزہ کی جنگ شروع ہونے کے بعد چند مہینے میں رفح کی آبادی پانچ گنا تک بڑھ گئی ہے۔

جہاں اب کم از کم 14 لاکھ کی آبادی موجود ہے۔ جن میں سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا فلسطینی خواتین اور بیٹیوں کو ہے۔ جنہیں گھروں سے باہر خیموں میں زندگی بسر کرنا پڑ رہی ہے۔ ان کی خوراک اور صحت کے مسئال بھی دگرگوں ہیں۔ ایک بڑی تعداد بیماریوں میں مبتلا ہونے کے علاوہ زخمی خواتین کی بھی ہے۔ لیکن ان کی صحت کو درپیش ان چیلنجوں کا کوئی مداوا نہیں۔اسرائیل نے پیر کے روز رفح کے مشرقی حصے سے لوگوں کو جبراً نکالنا شروع کیا اور رفح راہداری کو بھی اسرائیلی فوج نے اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

جبکہ منگل کے روز رفح کے اسی مشرقی حصے میں کارروائیوں کے لیے اسرائیل نے اپنے ٹینک بھی بھیج دیے ہیں اور عملاً اسرائیلی فوج غزہ میں داخل ہو چکی ہے۔واضح رہے اقوام متحدہ کی اطلاعات کے مطابق اب تک غزہ کی جنگ میں 10 لاکھ خواتین قتل کی گئی ہیں۔ جن میں 6 ہزار مائیں شامل ہیں اور ان ماؤں نے 19 ہزار کی تعداد میں بچے اپنے پسماندگان میں چھوڑے ہیں جورفح کے پناہ گزین کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.