مسلمانوں پر غیر مہذب حملوں پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید

image

حیدر آباد۔7مئی (اے پی پی):بھارت میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے مسلمانوں کوباربار غیرمہذب حملوںکا نشانہ بنانے اور مسلمانوں کو درانداز’قراردینے کی شدیدمذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسدالدین اویسی نے حیدرآباد میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نریندر مودی نے مسلمانوں کے بارے میں سنگین غلط فہمیاں پیداکرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ130کروڑلوگوں کے ملک کووزیراعظم سے اس طرح کے بیانات کی امیدنہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ غیرمہذب الفاظ کااستعمال نریندر مودی کے عہدے کوزیب نہیں دیتا۔انہوں نے مسلمانوں پر ہندوخواتین کے’منگل سوتر’چھینے جانے کے الزامات پروزیراعظم نریندرمودی کی مذمت کی ۔ اسد الدین اویسی نے کہاکہ نریندر مودی سیاسی فائدے کیلئے ہندوئوں میں یہ کہہ کر خوف کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں کہ اگر کانگریس اقتدارمیں آئی تووہ ہندوخواتین سے منگل سوترچھین لیں گے اورمسلمانوں میں پیسہ،سونا اورجائیدادبانٹ دیں گے؟

انہوں نے نریندر مودی سے سوال کیاکہ وہ مسلمانوں کو کیوں در انداز سمجھتے ہیں اور آپ کو کیوں لگتاہے کہ ملک کے مسلمان ہندوبہنوں سے منگل سوترچھین لیں گے۔ اسدالدین اویسی نے نریندر سے کہاکہ وہ بولنے سے پہلے تھوڑا سوچ لیاکریں یہ سب باتیں آپ کے عہدے کو زیب نہیں دیتی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.