نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی بشکیک میں پاکستانی ٹیکسٹائل ورکر شاہ زیب سے ملاقات

image

بشکیک۔21مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بشکیک میں پاکستانی ٹیکسٹائل ورکر شاہ زیب سے ملاقات کے لیے نیشنل ہسپتال بشکیک کا دورہ کیا۔ شاہ زیب حالیہ ہجومی تشدد کے دوران زخمی ہوگئے تھے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ہسپتال میں کرغز کابینہ کے نائب چیئرمین ایڈل بیسالوف اور کرغز وزیر صحت علیمقادیر بیشینالیف نے استقبال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے شاہ زیب کی خیریت دریافت کی جنہوں نے پاکستان واپسی کی خواہش کا اظہار کیا۔ نائب وزیراعظم کی خصوصی درخواست پر کرغز حکام نے انہیں ڈسچارج کرنے اور پاکستان میں مزید علاج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہ زیب نائب وزیراعظم کے ساتھ خصوصی طیارے پر پاکستان آئیں گے۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغزستان کے ڈپٹی چیئرمین کیبنٹ آف منسٹرز ایڈل بیسالوف کے ساتھ بھی ملاقات کی۔

نائب وزیراعظم نے جمہوریہ کرغزستان میں مقیم پاکستانی ٹیکسٹائل ورکرز کی فلاح و بہبود سے متعلق امور کو اٹھایا۔ کرغز رہنما نے اپنے ویزا کی حیثیت سے متعلق مسائل کا جلد از جلد حل تلاش کرنے اور کرغز جمہوریہ میں اپنے مستقل قیام کو باقاعدہ بنانے کے لیے آمادگی ظاہر کی۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.