آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

image

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے بدھ اور جمعرات کے لئے دو روزہ عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔آئیسکو ترجمان کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

آئیسکو کے مطابق یک مئی کی صبح 8 بجے سے دن 1 بجے تک ، راولپنڈی سٹی سرکل،ٹاپ سٹی،ممتاز سٹی،F-17/1&2،نوگزی فیڈرز جبکہ 2 مئی کیصبح 8 بجے سے دن 1 بجے تک ، اسلام آباد سرکل،رہاڑہ فیڈر ، راولپنڈی سٹی سرکل،گلزار قائد،کھنہ۔II،کے آر ایل،صادق آباد فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،مورگاہ،فوجی فونڈیشن،موہرہ نگیال،محبوب شہید،AOWHS،ولایت کمپلکس،ایکس لائر کالونی،پنڈی بورڈ،پارک ویو فیڈرز، اٹک سرکل،مشتاق شہید،غازی کوہلی،ملہوالی، فیڈر، چکوال سرکل، ڈیرہ مسلم،رمن فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.