فلسطینی گروپوں کی بیجنگ میں انٹرا فلسطینی مفاہمت کو فروغ دینے بارے چینی حکام سے ملاقات

image

بیجنگ ۔30اپریل (اے پی پی):فلسطینی گروپوں نے حال ہی میں چین کے دارلحکومت بیجنگ میں انٹرا فلسطینی مفاہمت کو فروغ دینے بارے چینی حکام سے ملاقات کی ہے۔اے ایف پی کے مطابق منگل کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے ان گروپوں سے باضابطہ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین نیشنل لبریشن موومنٹ اور اسلامی مزاحمتی تحریک کے نمائندے حال ہی میں بیجنگ آئے تھے۔

ترجمان نے یہ بتائے بغیر کہ فریقین کی ملاقات کب ہوئی تھی ،کہا کہ دونوں فریقوں نے بات چیت اور مشاورت کے ذریعے مفاہمت کے حصول کے لیے اپنی سیاسی خواہش کا مکمل اظہار کیا ہے ، انہوں نے بہت سے مخصوص امور پر تبادلہ خیال کیا اور مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.