عازمین حج اپنے موبائل پر پاک حج موبائل ایپ ڈائون لوڈ کر کے اس کی رہنمائی کے مطابق متعلقہ حاجی کیمپ سے رجوع کریں، وزارت مذہبی امور

image

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تمام عازمین حج سے کہا ہے کہ وہ اپنے موبائل پر پاک حج موبائل ایپ فی الفور ڈائون لوڈ کریں اور اس کی رہنمائی کے مطابق اپنے متعلقہ حاجی کیمپ سے رجوع کریں۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق سرکاری سکیم کے تمام عازمین حج کے لئے پاک حج ایپ ڈائون لوڈ کرنالازم ہے۔

انہوں نے سرکاری سکیم کے عازمین سے کہا کہ اس ایپ کے ذریعے ملنے والے نوٹیفکیشن کے مطابق وہ اپنے متعلقہ حاجی کیمپ میں جا کر ویکسین لگوانے کےساتھ ساتھ ادویات کی پیکنگ اور حج گفٹ کی وصولی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ مرد عازمین حج کو حاجی کیمپ سے ایک بڑاٹرالی بیگ ، ہنڈ کیری بیگ ، شوز بیگ، احرام اور بیلٹ فراہم کی جائے گی جبکہ خواتین کو سکارف دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ سرکاری سکیم کےتمام عازمین کو سعودی موبائل سم فراہم کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق رواں سال سرکاری حج پیکج میں حجاز مقدس میں پہنچنے پر عازمین کو ایئرپور ٹ تا رہائش ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ 24 گھنٹے کسی بھی وقت حرم ٹرانسپورٹ انٹرسٹی بس، تین وقت کا کھانا ، منیٰ ، مکتب اور ٹرین کی سہولت کے علاوہ وطن واپسی پر 5 لیٹر زمزم فراہم کیا جائےگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.