انٹارکٹیکا میں واقع ایک آتش فشاں پہاڑ جو ہر روز سونے کے ٹکڑے برسا رہا ہے ، قیمت کیا ہے؟

image

انٹارکٹیکا میں واقع ایک حیرت انگیز آتش فشاں پہاڑ Erebus روزانہ کی بنیاد پر سونے کے ٹکڑے برسا رہا ہے جس کی قیمت 6000 ڈالرز بتائی جا رہی ہے۔

سیٹلائٹ سے لی گئیں تصاویر ماؤنٹ ایریبس کے نیچے لاوے پر مبنی ایک جھیل کو ظاہر کرتی ہیں جو 1972 سے بھڑک رہی ہے۔ یہ آتش فشاں باقاعدگی سے گیس اور بھاپ کے شعلوں کو باہر کی طرف پھینک رہا ہے اور جزوی طور پر پگھلے پتھروں کو بھی نکال رہا ہے۔

جب گیس تیزی سے باہر نکلتی ہے تو اس کے ساتھ ساتھ سونے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بھی آسمان پر پھیل جاتے ہیں اور بارش کی طرح زمین پر گرتے ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق آتش فشاں ایک دن میں تقریباً 80 گرام سونا اگلتا ہے جس کی قیمت تقریباً 6000 ڈالر ہے۔

یہ سونے کے ٹکڑے ماؤنٹ ایربس سے سینکڑوں میل دور گرتے ہیں۔ انٹارکٹیکا کے محققین نے آتش فشاں سے 621 میل دور فضا میں سونے پر مبنی دھول یا غبار کا پتہ لگایا ہے۔ 2017 کے مطالعے کے مطابق انٹارکٹیکا میں 138 آتش فشاں موجود ہیں جن میں سے تقریباً نو کے فعال ہونے کی اطلاع ہے اور اس میں سے ایک یہ ماؤنٹ ایربس ہے جو سب زیادہ مشہور ہے۔

مذکورہ پہاڑ 1841 میں دریافت ہوا تھا جس کی بلندی 12,448 فٹ (3,794 میٹر) ہے۔ یہ ان تین آتش فشاں پہاڑوں میں سے بھی ایک ہے جو مل کر انٹارکٹیکا میں Ross نامی جزیرہ بناتے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.