سفارت خانہ پاکستان میں عظیم شاعر، کالم نگار اور ماہر تعلیم مرحوم جمیل الدین عالی پردستاویزی فلم کی نمائش ،سفیرِ فیصل نیاز ترمذی کا خراج عقیدت

image

ابوظہبی۔26اپریل (اے پی پی): برصغیر کے عظیم شاعر، ادیب، کالم نگار، ڈرامہ نگار اور ماہر تعلیم مرحوم جمیل الدین عالی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےان کے بارے میں ایک دستاویزی فلم کی نمائش کے لیے جمعہ کو یہاں ہسفارت خانۂ پاکستان، ابوظہبی میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر جمیل الدین عالی کے صاحبزادے ذوالقرنین جمیل عالی بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیرِپاکستان فیصل نیاز ترمذی نے جمیل الدین عالی کی طویل جدوجہد اور خدمات کو زبردست خراجعقیدت پیش کیا جس نے ملک کے قومی اتحاد، خواتین کی مساوات، اردو ادب کی ترقی اور رواداری کے کلچر کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوں نے جمیل الدین عالی کی تحاریر بشمول پاکستان کے روزناموں میں چھپنے والے کالم کا بھی ذکر کیا جن میں سیاسی، ثقافتی اور سماجی و اقتصادی پہلوؤں کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جمیل الدین عالی کا تحریر کردہ ملی نغمہ ’’جیوے جیوے پاکستان‘‘ دنیا میں پاکستان کی پہچان کی علامت بن چکا ہے۔ پاکستانی سفارتخانہ کے بیان کے مطابق سفیرِ پاکستان نے ذوالقرنین عالی کی بھی اُن خدمات کا تذکرہ کیا جو اُنہوں نے یونائٹڈبنک لمٹیڈ کے ایک ٹیم ممبر کی حیثیت سے 80 اور 90کی دہائیوں میں اپنے 15 سالہ قیام کے دوران متحدہ عرب امارات کی ترقی میں سرانجام دیں۔اس موقع پر ذوالقرنین جمیل عالی نے بھی خطاب کیا اور ہجرت کے بعد کی جدوجہد سمیت اپنے والد کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کے عظیم شاعر کے بطور باپ، شوہر اور سب سے بڑھ کر ملک کے ایک وفادار شہری کے طور پر ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔تقریب کے دوران ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی جس میں ایک عظیم شاعر کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو پیش کیا گیا۔تقریب میں جمیل الدین عالی کے قریبی خاندان کے افراد، پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات اور سفارت خانہ کے عملے نے شرکت کی۔\932


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.