ہم جمہوری اورمحب وطن لوگ ہیں، پرامن احتجاج آئین کے مطابق ہے ، عمرایوب خان

image

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب خان نے کہا ہے کہ ہم جمہوری اورمحب وطن لوگ ہیں، پرامن احتجاج آئین کے مطابق ہے ۔ جمعہ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے آئین کے آرٹیکل60 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پرسوں سے پنجاب کے مختلف شہروں میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا جا رہا ہے،دفعہ 144 مختلف شرائط کو پورا کر کے نافذ ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرامن اجتماع آئین کے مطابق ہے اور اس پر سپیکر کی جانب سے رولنگ بھی آنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بھی پرامن اجتماعات نکلیں گے ، دفعہ 144 کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کو شوکت خانم یا کسی اور پرائیویٹ ہسپتال سے علاج اور معائنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری اورمحب وطن لوگ ہیں ہمیں تین کروڑ پاکستانیوں نے ووٹ دیا ہے۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 17 پرامن اجتماعات کی اجازت دیتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.