وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،رانا مشہود احمد خان

image

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کے لئے منفرد منصوبے شروع کر رہی ہے، وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیر کو پاکستان میں یوتھ انٹرپرینیور شپ ایکو سسٹم کی صورتحال سے متعلق رپورٹ کے اجرا کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتےہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ بہترین کوشش ہے۔ اس سے پاکستان میں یوتھ انٹرپرینیور شپ ایکسو سسٹم کو سمجھنے اور اس حوالے سے مزید اقدامات کرنے میں مدد ملےگی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے ذریعے آسان شرائط پر کاروباری قرضو ں کی فراہمی سمیت متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کو ان کے جدت پر مبنی منصوبوں میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں میں 83.6 ارب روپے کے کاروباری قرضے تقسیم کئے گئے ہیں۔

ان میں خواتین انٹرپرینیورز کو بھی قرضے فراہم کئے گئے ہیں۔ سکیم کے تحت نوجوانوں کو بلاسود قرضے فراہم کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ انکیوبیشن سنٹر کے ذریعے انوویشن کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ نوجوان انٹرپرینیور ز کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ سے حکومت کو نوجوانوں سے متعلق کاروباری پالیسی سازی اور فیصلوں پر عملدرآمد میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوان انٹرپرینیورز کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت بھرپور مواقع فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نوجوانوں کو ملک کے روشن مستقبل کا ضامن سمجھتے ہیں۔ حکومت نوجوانوں کو آئی ٹی، تعلیم اور کھیل سمیت مختلف شعبوں میں مواقع فراہم کررہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.