جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی

image

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رولنگ دی ہے کہ جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر آئندہ اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر ایوان میں موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں پٹرولیم ڈویژن سے متعلق بلوچستان بالخصوص کوئٹہ میں سوئی گیس کمپنی کی طرف سے اضافی بلوں اور اضافی سروس چارجز سے متعلق توجہ دلائو نوٹس ایوان میں لائے جانے سے قبل سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزارت کے گیلری میں موجود ڈائریکٹر کو واپس بھجواتے ہوئے انہیں 5 منٹ کاوقت دیا کہ کم از کم جوائنٹ سیکرٹری کے آفیسر کو یہاں بلایا جائے گا۔

سپیکر نے کہا کہ اگر آپ لوگ اگر دلچسپی نہیں لیتے تو ہم ایڈیشنل سیکرٹری کی سطح کے آفیسر کی یہاں موجودگی یقینی بنائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.