پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان

image

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو وفاقی وزرا کے ہمراہ سعودی سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا ۔ وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ دنیا میں معیشت کو اہمیت حاصل ہے۔موجودہ دور میں معیشت خارجہ پالیسی کی بنیاد اور قوموں کو استحکام دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے۔حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی۔

جام کمال نے کہا کہ سعودی عرب کے تاجر پاکستان کی معیشت میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں کئی سعودی سرمایہ کار نجی حیثیت میں بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں تاجر برادری کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بزنس سیکٹر کو فروغ دینا وزیراعظم کا وژن ہے۔ دنیا میں معیشت کو اہمیت حاصل ہے، موجودہ دور میں معیشت خارجہ پالیسی کی بنیاد اور قوموں کو استحکام دیتی ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی کاروباری وفد کے بعد پاکستانی تاجروں کا وفد بھی سعودی عرب کا دورہ کرے گا ۔

وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان کی 125کمپنیاں سعودی سرمایہ کاروں کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہیں ، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی کاروباری افراد کی آمد سے کاروبار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ جام کمال نے کہا کہ 35 سے زائد سعودی کمپنیاں یہاں آئی ہیں اور ان سے مذاکرات کیے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد بزنس سیکٹر کی ترقی اور کاروباری ڈھانچے کو پائیدار بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے محض دو ماہ کی قلیل مدت میں کاروبار کو آسان بنانے کے لئے بہت سی اصلاحات کی ہیں ۔ وزیر اعظم اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات کام کر رہے ہیں اور پاکستان کی اقتصادی حالت کو بہتر کرنے کے لیے تمام وسائل بروئےکار لائے جا رہے ہیں ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.