ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی

image

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اراکین کو ہدایت کی کہ ملک کے مختلف علاقوں میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں یا اراکین ایوان میں بھی ان کی موجودگی کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اعجاز احمد لنڈ نے کہا کہ گھوٹکی میں امن وامان کے بڑے مسائل ہیں، وہاں پر اس ہفتے بھی پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں ،وزیر داخلہ آ کر ہمیں آگاہ کریں کہ وہاں اتنے بڑے ہتھیار کیسے آتے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ انہیں بلاتے ہیں۔ محمد ریاض خان نے سپیکر کی ہدایات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن بھی آپ کو احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ای سی ایل اور بلاک لسٹ کے حوالے سے ہمارا توجہ دلائو نوٹس تھا تاہم وزیر داخلہ کی عدم موجودگی میں وزیر اطلاعات نے اس کا جواب دیا۔ اس توجہ دلائو نوٹس کو مناسب طریقے سے نمٹایا نہیں گیا۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے محمد ریاض خان کو کہا کہ وہ میرے چیمبر میں آئیں ان کی وزیر داخلہ سے میٹنگ کیلئے وقت لیتے ہیں اور وہ وفد لیکر ان مسائل کو زیر غور لانے کیلئے ان سے ملاقات کریں۔ حمید حسین نے کہا کہ حلقہ این اے 37 کرم میں امن یقینی بنایا جائے اور ہمارے حلقے میں دیئے جانے والے فنڈز کی تفصیلات بھی لے کر دی جائیں کہ یہ فنڈز کہاں خرچ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے میں صرف ایک گھنٹہ بجلی دی جاتی ہے۔ سپیکر نے کہا کہ وہ اس حوالے سے معاملہ زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ سے ان کی میٹنگ کروا دیتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.