پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم دمہ 2 مئی کو منایا جائے گا

image

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم دمہ (ورلڈ ایستھما ڈے) 2مئی کو منایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں دمہ کے مرض سے بچاؤ اور علاج معالجہ کا شعور اجاگر کرنا ہے۔ہر سال ماہ مئی کے پہلے منگل کو اس دن کو منانے کی ابتداء 1998 میں ہوئی تھی اور اس دن کی تقریبات ’’آپ دمے پر قابو پا سکتے ہیں‘‘ کے موضوع کے تحت منائی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ دمہ پھیپھڑوں کی ایک دائمی بیماری ہے جس کی وجہ سے سانس کی نالیاں تنگ ہو جاتی ہیں اور مریض کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، دمہ کی وجہ سے پھیپھڑوں کی نالیاں سوزش کا شکار ہو جاتی ہیں جو کہ کسی جاندار کے سانس لینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق دمہ کے مریضوں کیلئے ہر موسم ہی مشکل ہوتا ہے مگر سردیوں کا موسم بہت خطرناک ہوتا ہےاس موسم میں سردی کے باعث نالیاں خشک ہوجاتی ہیں اور سانس لینا بہت مشکل ہوجاتا ہے، دمہ کا شمار عام بیماریوں میں کیا جاتا ہے کیوں کہ یہ دنیا میں لاکھوں افراد کو متاثر کرتا ہے۔

عالمی یوم دمہ کی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری، نجی اور صحت کے اداروں، تنظیموں کے زیر انتظام مختلف پروگرامز ، تقریبات اور واکس کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ عام آدمی میں دمہ کی بیماری، تحفظ اور علاج معالجہ کے حوالے سے شعور بیدار کیا جا سکے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.